03-111-965-965
0332-1309589
30 -45 minutes
4- 5 persons
Made with love
While the more common amongst the cuisines of the world, the kofta (meatball) is a sophisticated delicacy, varying in taste and texture, depending on the region it hails from.
In combination with raita, salad, a side of daal and roti/chawal, the kofta (or kebab) is the most ubiquitous of the sub-continental dishes. It can be vegetarian or meat, soaked in masala; the kofta is favoured by all.
OK Kofta Masala Ingredients:
Ingredients Required:
Ingredient |
Quantity |
Mince | 1kg (Beef/Chicken/Lamb/Mutton) |
Yogurt | ½ cup |
Onion | 4-5 medium |
Fresh Coriander Leaves | ¼ cup chopped |
Green Chillies | 3-4 chopped |
Cooking Oil | 1 cup |
Method:
کوفتہ مصالحہ کے اجزاء:
اجزاء درکار:
قیمہ ایک کلو گاۓ/ بکرا/مرغی/ دنبا
دہی آدھا کپ
پیاز چار سے پانچ درمیانی
تازہ ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ کٹا ہوا
ہری مرچ تین سے چار کٹی ہوئی
کھانے کا تیل ایک کپ
ترکیب:
فوڈ چوپر میں قیمہ، دو باریک کٹی ہوئی پیاز اور کوفتہ مصالحہ شامل کر کے اچھے سے پیس لیں. اب تازہ دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھے سے مکس کریں
ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کے قیمے کے کوفتے بنائیں
ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں دو پیاز کا پیسٹ شامل کریں. گولڈن ہونے تک فرائی کریں
دہی میں کوفتہ گریوی مصالحہ مکس کریں، اب اس کو فرائی کی ہوئی پیاز میں شامل کریں اور چند منٹ کے لئے بھونیں. اب کوفتے شامل کر کے پانچ منٹ تک بھونیں جب تک کوفتے رنگ تبدیل نہ کر لیں.
ایک کپ پانی شامل کر کے ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکنے دیں.
جب پانی خشک ہو جاۓ آنچ درمیانی تیز کر کے بھونیں جب تک مصالحہ تیل نہ چھوڑ دے. اب حسب ضرورت گریوی کے لئے پانی شامل کریں، ڈھک کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکنے رکھ دیں
تازہ دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے ڈھک دیں اور پانچ منٹ کے لئے پکنے دیں
کوفتہ مصالحہ تیار ہے